شہزادی
ترجمہ: یونس احمر
کسی بادشاہ کی تم شہزادی ہو
جس کے رنگین لبوں پر مسرتوں کی کلیاں کھل رہی ہیں
جس کے جام بلوریں کے سرخ بلبلے اٹھ رہے ہیں
اور جس کے پنکھ لہرا لہرا کے شیریں آہنگ سے نغمہ پھوٹ
رہا ہے
اور پانی کی لہروں سے خوش اندام چہرہ کشش آور
ہو رہا ہے
کیا عمر ہوئی ہے تمہاری اور تمہارے سروں کی؟