امیہ چکرورتی

امیہ چکرورتی

اناج دینے والا

    ترجمہ: شمیم حنفی

     

    شہر کا دل پتھر میں لپٹا ہوا ہے

    ایک کھیت جہاں کوئی اناج نہیں اگتا ......

    پھر تم کیوں یہاں آؤ گے؟

    یہاں لہو بکتا ہے سونے کے بدلے

    اور مہربانی کا مول چکایا جاتا ہے سود میں

    یا پھر ریاستی فرمان اسے بھی کچل دیتا ہے، سب کے ساتھ

    کنکریلے کلکتہ میں کوئی فصل نہیں اگتی

     

    اگر تمہیں آنا ہی ہے تو ہتھوڑے لاؤ

    مشین لاؤ توڑ پھوڑ کا کام کرنے والی

    ہریالی فصلوں کا طلسم

    اور پھر لوٹ جاؤ، جھنڈ کے جھنڈ، ان علاقوں کو

    جہاں کھیت ہیں اور دریا کا کنارا

    مجبور کر دو اس عفریت کے مینار کو جھکنے پر

    اور تمہیں چاول دینے پر، فتح کر لو، التجا مت کرو!

    اناج دینے والے سے

    کنکریلے کلکتہ کی جیت تمہارا مرحلہ ہے

    (بنگالی)