سرویشور دیال سکسینہ

سرویشور دیال سکسینہ

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ

    ترجمہ: قائم نقوی

     

    گولی کھا کر

    ایک کے منہ سے نکلا

    رام

    دوسرے کے منہ سے نکلا

    ماں

    لیکن تیسرے کے منہ سے نکلا

    آلو

    پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ہے

    کہ پہلے دو کے پیٹ

    بھرے ہوئے تھے

    (ہندی)