بگڑا آدمی
ترجمہ: قائم نقوی
جب سب بولتے تھے
وہ چپ ہو جاتا تھا
وہ سب چلتے تھے
وہ پیچھے رہ جاتا تھا
جب سب کھانے پر ٹوٹتے تھے
وہ الگ بیٹھا ٹونگتا رہتا تھا
جب سب نڈھال ہو جاتے
وہ ٹکٹکی لگائے بیٹھا رہتا تھا
لیکن جب گولی چلی
تب سب سے پہلے
وہی مارا گیا
(ہندی)