چھتیں
ترجمہ: سمن کاظمی
چھتیں یارو چھتیں
میں کیسے سر پہ اٹھاؤں
چھتوں کے اوپر جالے لٹکیں
کیسے آنکھوں پر رکھوں
چھتیں میرا راستہ روکیں
کیسے فلک کو دیکھوں
چھتوں نے گھر میں کیا اندھیرا
لوگوں کو کیسے بتاؤں
چھتیں جو میرے سر پر آئیں
میں جی کھول کے ہنسوں
چھتیں جونہی سر پر ہوں تو
میں امبر پر ناچوں
جی کرتا ہے چھتیں پیسوں
جی کرتا ہے کاتوں
جی کرتا ہے چھتیں ڈالوں
جی کرتا ہے ہٹا دوں
چھتیں چھتیں چھتیں
میں جالے کیونکر چاٹوں
(پنجابی)