نریش

نریش

آؤ بغاوت کی نئی راہ ڈھونڈیں

    ترجمہ: سمن کاظمی

     

    سانپ کی صورت

    جابر سے ٹکرائیں

    آؤ بغاوت کا نیا راستہ ڈھونڈیں

    اپنا تن تو اپنا ہے

    ننگا ہی سہی

    پہلے اوروں کے جسموں کو ڈھانپیں

    لمبا وصل بے لطف ہوا

    کوئی صورت ہی بچھڑنے کی نکالیں

    تو میری تہذیب کا اتہاس ہے

    میرے جسم سے لٹکی دھجی

    اتنا تو سوچنا دشمنی سے پہلے

    مقابلے کے لیے میدان ایک جیسا ہو گا

    وہموں کی فصل پک چکی ہے نریش

    آؤ اب کہیں سے چنگاریاں ڈھونڈیں

    (پنجابی)