میں تجھے نہیں بھول سکتا
ترجمہ: خورشید ربانی
اے میرے مہربان دوست
مجھے تمہارا خط موصول ہوا ہے
جو میرے لیے فخر کا باعث ہے
میں اس بات کے لیے تمہارا شکر گزار ہوں
کہ تم نے میری خیریت دریافت کی ہے
تم نے لکھا ہے
میں نے تمہیں فراموش کر دیا ہے
تمہیں ایسی بدگمانی کی باتیں
زیب نہیں دیتیں!
تم میری کشور ہستی کے پاسبان
اور میری جان ہو
میں تمہیں نہیں بھول سکتا
نہیں بھول سکتا!!