اورخان ویلی

اورخان ویلی

بیان نہیں کر پا رہا ہوں

    ترجمہ: خالد مبین بٹ

     

    اگر میں روؤں تو کیا تم میری آواز سنو گے

    میرے شعروں میں؟

    کیا تم پونچھ سکو گے،

    اپنے ہاتھوں سے آنسو میرے؟

    نہیں جانتا تھا کہ تمہارے نغمے اس قدر پیارے ہیں،

    تمہارے بول اتنے مدہوش کر دینے والے ہیں،

    اس درد میں گرفتار ہونے سے پہلے!

    جانتا ہوں ایک جگہ ہے،

    جہاں ہر چیز بتانا ممکن ہے!

    اس قدر قریب سے تمہیں سن رہا ہوں

    کہ بیان نہیں کر پا رہا ہوں!