دہائی
ترجمہ: پرتو روہیلہ
رات پچھلے پہر کسی کی بیاض شعر
ٹھنڈی ہوا میں ورق ورق ہو کر اڑ رہی تھی
میں نے ان اوراق پریشاں کو بمشکل
جمع کیا اور چاند کی روشنی میں پڑھا
وہ شاعر کے نوحے تھے۔ ہائے دنیا۔ ہائے زندگی
ہائے دکھ
ترجمہ: پرتو روہیلہ
رات پچھلے پہر کسی کی بیاض شعر
ٹھنڈی ہوا میں ورق ورق ہو کر اڑ رہی تھی
میں نے ان اوراق پریشاں کو بمشکل
جمع کیا اور چاند کی روشنی میں پڑھا
وہ شاعر کے نوحے تھے۔ ہائے دنیا۔ ہائے زندگی
ہائے دکھ