ہائیکو
ترجمہ: محسن بھوپالی
سورۃ کی قرأت
نیلے امبر میں جیسے
اک اجلا بادل!
٭
برف آلود پہاڑ
جیسے کوئی دو دشمن
ماقبل تاریخ!
٭
سوکھے پتوں سے......
شعلے نکلے، ڈوب گئے
ظلمت اور بڑھی
٭
سرما کا مچھر
تیرا تھپڑ پڑتے ہی
تھا اک نقطے بھر
٭
اجلے چشمے میں
دیکھو نارنگی مچھلی
لیٹی ہے بے سدھ!