برتولت بریشت

برتولت بریشت

نیا زمانہ؟

    ترجمہ: سمن کاظمی

     

    نیا زمانہ اچانک شروع نہیں ہوتا

    میرے اجداد تو پہلے ہی

    نئے زمانے میں رہ رہے تھے

    میرا پوتا کیا خبر پرانے زمانے میں ہی رہے

    نیا گوشت پرانے چھری کانٹوں سے کھایا جاتا ہے

    پہلے یہ کاریں نہیں تھیں

    اور نہ ہی ٹینک تھے

    یہ ہماری   چھتوں پر اڑتے ہوئے جہاز بھی نہیں تھے

    اور نہ ہی بمبا رطیارے

    نئے ٹرانسمیٹروں سے پرانے رابطے بحال ہوئے

    تو دانائی سینہ بہ سینہ آگے سونپی گئی