گل محبت
ترجمہ: بینا گوئندی
اور پتھر!
وہ بھی ہوا میں، جس کا میں نے تعاقب کیا ......
تمہاری آنکھیں، بے بصیرت اور بے باک پتھر کی طرح
ہم ایک دوسرے کے ہاتھ تھے بنے
اندھیروں کی سیاہی کو مٹا کر تہی دامن کر دیا
اور دیکھا!
وہ لفظ جو موسم گرما کی جانب بڑھ رہا تھا،
وہ پھول ہی تو تھا محبت کا!
پھول ...... ایک بے بصر انسان کا لفظ
اور یوں میری اور تمہاری آنکھوں کے کنول
دیکھتے ہیں رواں پانی میں بہتے
گل محبت کو پروان چڑھتے
دل سے یوں دل تھے ملے ......
میں اور تم ...... پیوستہ تھے پنکھڑی کی طرح ایک دوسرے میں
اپنے ہی ایک حرف محبت!
کا اظہار کیا تھا اک بے وفا نے
جب میں بند گلی میں تنہا گھوم رہی تھی
اور شفاف ندی کی مانند جھوم رہی تھی