اوسانگ۔ سن

اوسانگ۔ سن

ایک سوال

    ترجمہ : امجد اقبال

     

    اسی برس کی عمر میں ایک سفید سروالی دادی

    دودھ کے دانت نکالتے بچے سے ملتی ہے

    آمنے سامنے

    آنکھوں میں آنکھیں ڈالے

    وہیں اور اسی وقت

    میں دادی سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں

    کیا تم اس بچے کو جانتی ہو

    میں اس بچے سے پوچھنا چاہتا ہوں

    کیا تم اسے جانتے ہو؟