شگون
ترجمہ: شہزاد احمد
برہنہ سورج ...... زرد سورج
وہ سورج جو صبح صبح بھی برہنہ ہے
زرد دریا کے کناروں پر
خالص سونے جیسی پیلی کرنیں پھینک رہا ہے
برہنہ سورج ...... سفید سورج
وہ سورج جو برہنہ بھی ہے، سفید بھی ہے
سفیدی کے دریا پر
چاندی جیسی کرنیں پھینک رہا ہے
برہنہ سورج ...... سرخ سورج
وہ سورج جو برہنہ بھی ہے سرخ بھی ہے
سرخ دریا پر
خون جیسی سرخ کرنیں پھینک رہا ہے