اس کے سینے میں جگہ پانا میرے لیے کافی ہے
ترجمہ: منیر الدین احمد
میرے لیےکافی ہے کہ اس کی زمین پر مروں
اور اس میں دفن کی جاؤں
کہ اس کی مٹی میں گھل مل جاؤں اور فنا ہو جاؤں
اور اس کی زمین پر گھاس بن کر لوٹوں
اور پھول بن کر اٹھوں
میرے وطن کے بچے کا ہاتھ مجھے تھامے
میرے لیے کافی ہے اپنے وطن کے سینے میں ہونا
بطور مٹی
اور گھاس
اور پھول