ایک مقدس گیت کے چند بول
ترجمہ: امجد اسلام امجد
انقلاب کے بیٹے
جن کا نام آزادی
آنکھ روشنی کی آنکھ
ہات روشنی کے ہات
سارا جسم لوہے کا
اور سوچ ...... آزادی
٭
امن کے پیمبر ہیں
انقلاب کے بیٹے
ظلم و دشمنی میں آگ
عدل، دوستی میں پھول
کامران ہر لحظہ
یاد رکھ! انہیں ، دنیا
زندگی! انہیں مت بھول