گیلوم اپولینیر

گیلوم اپولینیر

شعلے کی لو

    ترجمہ: شاہین

     

    وہ جب تک جیا

    اسے موم بتی کی روشنی میں

    پڑھنا بہت اچھا لگتا تھا

    اور اکثر

    وہ شعلے کی لو پر اپنا ہاتھ رکھ دیتا

    تاکہ وہ زندہ ہے اس کا اپنے آپ کو یقین دلائے

     

    جب سے وہ مر گیا ہے

    اس نے ایک جلتا چراغ

    ہمیشہ اپنے قریب رکھا ہے

    لیکن اس کے ہاتھ پیٹھ کے پیچھے ہیں