راستہ
ترجمہ: شاہین
مسافر
تمہارے پاؤں کے نقوش ہی راستہ ہیں
اور بس
مسافر
تمہارا چلتے رہنا ہی
راستے کا اثبات ہے
پیچھے کی طرف مڑ کر دیکھو
تو ایک پگڈنڈی سی دکھائی دے گی
جس پر دوبارہ گزر ممکن نہیں
مسافر
راستہ کوئی نہیں
صرف سمندر کے جھاگ بھرے
پانی کی ایک لکیر...