میں تو بس اک بندی
ترجمہ: توصیف تبسم
میں تو بس اک بندی ہوں،
تیرے جھلمل کرتے گیان میں
میں بندی ہوں،
تیری من پرچاتی جوت میں
تو نے اچھوتی بھور کے بت کو بھید سے ڈھالا
رات کے چنچل پن کا کوئی انت نہیں
اتنے میں بیکنٹھ کا پردہ گرتا ہے،
تیرے گھر میں میرے کوی کا جنم ہوا
میں نے بھید کو جان لیا ہے