ارلنگ کٹلسن

ارلنگ کٹلسن

وہ کہتی ہے

    ترجمہ: حلیم قریشی

     

    میں اک شاخ پہ دوڑتی جاؤں

    جس کو دھرتی دیکھ رہی ہے

    چونکہ اس کو دھرتی دیکھ رہی ہے

    میں اک شاخ پر دوڑتی جاؤں

     

    میں اسی پر چڑھتی جاؤں

    جس کو اس کی چوٹی دیکھ رہی ہے

    اس کو چونکہ سارے دیکھ رہے ہیں

    میں اسی پر چڑھتی جاؤں

     

    میں اک دھار پہ چلتی جاؤں

    جس پر تم نظریں گاڑے ہو

    چونکہ تم اس پر نظریں گاڑے ہو

    ایک توازن میں نے بھی قائم کر رکھا ہے