ٹویا گرنگ

ٹویا گرنگ

نیا سال

    ترجمہ:  آصف فرخی

     

    نیا سال ہر سال چلا آتا ہے

    آوارہ کتے کی طرح ......

    نافرمان اور سوکھا مارا، حالانکہ اس کی عادت ہے

    کوڑے کے ہر ڈھیر پر سونگھتا، ٹہلتا رہتا ہے

    اور دم دبائے، دانت نکالے

    ایک ایک دروازے پر جاتا ہے

    عدالت کا طلب نامہ اٹھائے ہوئے