ناہید قمر

ناہید قمر

زندگی دائروں میں چلتی ہے

    دل کےنقطےسےدردکی قوسیں ضبط کے،گردبادِحیرت کے ہجرکی وصل سازوحشت کے ان گنت زاویےبناتی ہیں زخمِ گریہ کی سترپوشی کو گم شدہ گھرکےاستعارےکا اوراک ہم سفرستارےکا آسماں بُن لیاہےآ نکھوں نے معبدِجاں کی سردچوکھٹ پر آ گہی کاہزارپاعفریت سانس کی آہٹیں نگلتاہے روشنی،زندگی،یقیں،رشتے سب ہیں ایندھن،زیاں کےدوزخ کا قرب موہوم کادھندلکاہے ایک منظرنظرسےہٹتےہی خودکوہم کب دکھائی دیتےہیں فاصلہ بھی گماں کادھوکاہے بےسخن موسموں کی مٹی میں آئینےکی سرشت درآئی سوچ،آواز،روح،خاموشی سب کےچہرےہوابناتی ہے ریت ہوتےہوئے زمانوں کو یادکےمرکزےپہ لاتی ہے زندگی دائروں میں چلتی ہے اورسب دائرےادھورےہیں