مبارک احمد

مبارک احمد

بدصورتی سے خوبصورتی تک

    میری بیگم بہت خوبصورت ہے اور میں بدصورت غصے کی حالت میں میری بیگم کی صورت بگڑ جاتی ہے اور میں غصے کی حالت میں خوبصورت ہو جاتا ہوں نا جائز غصہ ہماری شکلیں بگاڑتا ہے اور جائز غصہ ہمیں خوبصورت بناتا ہے میں کسی سے نہیں ڈرتا جب کوئی ڈرانے والا ہو اور میں ڈروں نہیں تو میں بھی خوبصورت ہو جاتا ہوں میں صرف کُتے سے ڈرتا ہوں خصوصاً اس کتے سے جس کے گلے میں پٹّا پڑا ہو اور وہ مالک کے کہنے پر بھونکے یا دُم ہلائے اور مالک کے کہنے پہ خاموش رہے یا بوٹ چاٹے کتّا خود کو مجبور بنا لیتا ہے مجبوروں کو دیکھ کے میں غصے میں آجاتا ہوں جائز طور پر اور پھر ایسی حالت میں میں بہت طاقتور ہو جاتا ہوں آمر بہت طاقتور ہوتا ہے لیکن ایسی حالت میں دنیا کے سارے آمر مجھے بونے لگتے ہیں ایسے سمے، میں بہت خوبصورت ہو جاتا ہوں کبھی دیکھنا !