نقادوں کو کچھ پتا نہیں
-
میری بیوی عقل مند ہوتی تو میں شاعر نہ ہوتا اب دوسری طرف دیکھیں کہ ہر چیز کو دیکھنے کے دوز اویے ہوتے ہیں میری بیوی بڑی عقل مند ہے کہ مجھے شاعر بنا دیا اگر میں شاعر نہ بنتا تو بڑے بوڑھے اور جوان اردو شاعری سے بدظن نہ ہوتے انگریزی کا کباڑا نہ ہوتا پنجابی پٹری سے نہ اُترتی اور روایتی غزل گو پیٹھ دکھا کر میدان سے نہ بھاگتے میں تو کہتا ہوں بُرا ہوا نئی نسل کہتی ہے اچھا ہوا نقاد کہتے ہیں پتا نہیں کیا ہوا!