ہم کئی سال تک محبت گوندھتے رہے
-
I ہم کئی سال تک محبت گوندھتے رہے ہوا میں راستوں پہ اور سورج سے مستعار لیے گئے برتنوں میں میری آستین اور تمہاری قمیضوں کے دامن رنگ برنگے چھینٹوں سے بھر گئے محبت کو کہیں بھی گوندھا جاسکتا ہے Π وارڈ روب میں دیواروں پر ریک میں اور فرش پر نیم غنودہ قالین میں تمہاری آواز کے ٹکڑے بکھرے پڑے ہیں I I I کھڑکیاں گملے اور دروازه ہر آہٹ پر چونک اُٹھتے ہیں IV بستر تکیہ اور کرسی تمہارے خط کا انتظار کر رہے ہیں !