سرمد صہبائی

سرمد صہبائی

سٹل لائف

    پیتل کے اس پیڑ کے اُوپر ساکت چڑیوں کا موسم ہے کانسی کی گم سم رادھا میں اک حیراں سی عریانی ہے دروازے میں اک چیتے کی کھال بچھی ہے لال گلاب کی تنہا ٹہنی وہسکی کی خالی بوتل میں لرز رہی ہے اس کے نیچے گوتم اپنی آنکھیں میچے بے دھیانی کے دھیان میں ہے اِک گونگے نروان میں ہے