ڈاکٹر صباحت واسطی

ڈاکٹر صباحت واسطی

حجاب سامنے لایا گیا تو کیا ہوگا

    حجاب سامنے لایا گیا تو کیا ہوگا چھپا ہوا نہ چھپایا گیا تو کیا ہوگا مرے خلاف ہے سارا مقدمہ اس میں مجھے گواہ بنایا گیا تو کیا ہوگا میں جس سے اپنا تعلق تمام چاہتا ہوں وہ روز سامنے آیا گیا تو کیا ہوگا ہم اپنا آپ کئے جارہے ہیں بہت مصروف ہمیں نہ ہم سے بچایا گیا تو کیا ہوگا بہت سا خون بہا کر ہوا ہے کیا حاصل مزید خون بہایا گیا تو کیا ہوگا نہیں جو واقعہ اب تک مصدقہ وہ ہی بصد وثوق سنایا گیا تو کیا ہوگا