سارہ شگفتہ

سارہ شگفتہ

دو گھونٹ پیاس اور

    بھوک کے چھُونے سے وہ بیدار ہوئی ٹہنیوں کے ٹوٹنے کی صدا پہ دو گھونٹ پیاس اور خدا بھوک کے بھی کتنے ذائقے رکھتا ہے مالی ! وہ پھول میری گڑیا کے رنگ کا ہے اور سورج مکھی میں تو تُو نے میرے بال بو رکھے ہیں کالے گلاب جیسے میرے جوتے ہیں اور یہ سفید پھول میری روٹی کے رنگ کا ہے