سدرہ سحر عمران

سدرہ سحر عمران

نقشہ بدل چکا ہے

    حادثاتی موت کے بعد تمام چیخیں صحیح سلامت کاغذ پہ اُتار لی گئی ہیں اور چہرے مسخ کر دئیے گئے ہیں لاشوں کے لوگ اپنے اپنے لہو کی زندہ تصویریں مردہ ہاتھوں میں لیے دیواروں کو گھورتے ہیں اور گھورتے ہی چلے جاتے ہیں