م۔ ایمان

م۔ ایمان

کسان

    ترجمہ: معین نظامی

     

    تیرے سرسبز ہاتھ

    ان تمام معبدوں سے زیادہ بوسہ لینے کے قابل ہیں، جنہیں میں جانتا ہوں

    تیرے ہاتھ کا کھردرا نشان

    ایک چھوٹا سا دل ہے، جس میں زندگی تپاں ہے

    اور تیرا مغرور شعر

    گندم کے سنہری کھیتوں کی خوشبو کو

    اس طرح گنگناتا ہے

    کہ ننھی منی ندیاں

    اسے اپنے نیلے نیلے ذہنوں میں حفظ کر لیتی ہیں

    اور تیری نجابت سے لبریز آنکھیں

    سورج کے لیے میری بہترین تشبیہ ہیں

    تو زمین سے بھی زیادہ مہربان ہے!