عادی کیلانا

عادی کیلانا

قوس قزح

    ترجمہ: خورشید ربانی

     

    جھیل کے کنارے

    شام کے ہلکے دھندلکے میں

    بارش کی پھوہار پڑ رہی ہے

    قوس قزح

    بادلوں کی اوٹ سے جھانک رہی ہے

    سورج بھی افق پہ منڈلا رہا ہے

    ملاح اپنی کشتی کے چپو سے

    لہریں کتر رہا ہے

    لیکن اس کا دل

    قوس قزح نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے