ایلسادینانا گریانا

ایلسادینانا گریانا

عورت

    ترجمہ: احمد سلیم

     

    دیکھو! میرے اندر قدیم غار ہیں

    اور ایک قدیم۔ قدیم موسیقی ہے

    جیسے کہ روٹی

    سیبوں کے درخت تلے حوا بیٹھی ہے

    اور دستاتل میں بیٹھی بئیٹیری

    اور کھمبے کے ساتھ بندھی جون آف آرک

    اور فرانسسکا درمنی

    اور دیکھو میرے اندر ایک اجتماع زندہ ہے

    یہ سب کل ہوتی تھیں

    لیکن یہ آج بھی ہیں اور صبح بھی ہوں گی

    اور رہتی دنیا تک رہیں گی

    یہ سب تمہارا انتطار کر رہی ہیں

    اور میری آنکھوں کے راستے یہ تمہیں دیکھتی ہیں

    اور میری روح میں سے تمہیں آواز دیتی ہیں

    اور میرے من اور تن کے ذریعے تمہاری آرزو کرتی ہیں

    اور تم بہت دور سے پھولی سانس کے ساتھ بھاگے ہوئے آتے ہو

    اور ان میں سے ایک کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہو

    اور باقی

    دیکھو! میرے اندر رو رہی ہیں