ہم اکٹھے ہیں
ترجمہ: کشور ناہید
خوشی ہو یا غم، ہم دونوں اکٹھے رہے ہیں
خوشی... بہت جلد بیت جاتی ہے
مگر مجھے معلوم ہے کہ زندگی میں تم نے کس قدر محرومی محسوس کی ہے
جب گہرے غم نے ہماری زندگی میں جگہ پائی ہے
بے پناہ مصائب کے ان برسوں میں
تم نے زندگی کی کشتی رواں رکھنے کے لیے ہمیشہ حوصلے سے کام لیا ہے
تم نے میری جدوجہد کو سراہا
اور میرے خوابوں کو اپنی زندگی سمجھا
غم و اندوہ کا یہ زمانہ کتنا شدید تھا
اور جب صدمات پہاڑ بن کر گرے
اور تمام راستے مسدود ہو گئے
اس وقت مجھے لازوال طاقت کی ضرورت تھی
تمہارا بے پناہ شکریہ کہ تمہاری رفاقت ہی میری لازوال قوت تھی
سورج بہرحال ڈوب جاتا ہے
اور ہمیں معلوم ہے کہ سورج ہمارے لیے نہیں رکے گا
ہم زندگی کے تمام مدوجزر سے واقف ہیں
ہم نے امید اور آلام کے ذائقوں کو بھی چکھا ہے
اب ہر چند زندگی کی کشتی کنارے کی جانب آرہی ہے
دو شفاف چشمے ساتھ ساتھ مگر اپنے اپنے مقام پر رواں ہیں
اب ہماری منزلیں ایک دوسرے میں تحلیل ہو رہی ہیں
میں تمہارے ساتھ ہوں
اندوہناک دنوں کو مت یاد کرو