دیے
ترجمہ: صادق
کہیں سے کچھ سڑنے کی بو آ رہی تھی
اور میں جیب سے رومال نکالنے ہی والا تھا
کہ میری چھوٹی انگلی نیچے گر گئی
اسے میں نے دوسرے ہاتھ سے اٹھا لیا
توند ہی نکل کر آگئی رومال کے ساتھ
جسے رومال میں لپیٹ کر
میں نے جیب میں ڈال لیا
پھر بھی کہیں سے ، کچھ سڑنے کی بو آ رہی تھی
اس لیے میں نے جیب ہی جیب میں ناک سکوڑ لی
اور دیکھنے ہی والا تھا کہ
چھوٹی انگلی میں کیڑے تو نہیں پڑ گئے
اسی وقت دیے بجھ گئے
(مراٹھی)