بیریندر چٹوپا دھیائے

بیریندر چٹوپا دھیائے

مائیکل کی قبر

    ترجمہ : شمیم حنفی

     

    پانی سے دھرتی سے،

    پتھروں کی تاریکی سے

    میں زہریلے پھول چنوں گا

    وہ سارے پھول جو مردانگی کے جوہر کی مثال درشت اور کھردرے ہیں

    تمہاری خواب گاہ کو سلام کرنے کے لیے!

     

    وہ پھول جن کے نام ملائم اور سحر آفریں ہیں

    جن کے نام عورتوں کے نام پر رکھے گئے

    جن کے نام دیا اور کرونا کے نام پر رکھے گئے

    میرا دل کبھی آمادہ نہ ہو گا

    ان پر سکون پھولوں کو

    ٭سرکلر روڈ کی جانب جانے پر

     

    کانٹوں ، سانپوں اور جہنم کے اگلے ہوئے مادے پر چلتے چلتے

    ڈنک کی طرح نوکیلی دافع جنون بوٹی کے ساتھ

    جو میرے سینے میں ٹھہر سکے

    میں تمہارے سنگین مینار کو سلامی دینے کے لیے آؤں گا

    (بنگالی)

    ٭٭٭

    ٭انیسویں صدی کے بنگال کا ایک ممتاز باغی شاعر۔ اس کی قبر کلکتہ میں ہے

    ٭قبرستان کو لے جانے والی سڑک