ونداکرندیکر

ونداکرندیکر

ایک وعدہ

    ترجمہ: اعجاز مدنی

     

    جب تم

    خوشبو میں بسی ہوئی

    زلفوں میں

    خاموشی رچائے

    آئیں

    تو

    میں نے تمہیں

    خوش آمدید

    کہنے کی غرض سے

    قوس قزح کو

    الٹا نہیں لٹکایا

    یہی وہ سب کچھ ہے

    جس پر تم بھروسا کر سکتی ہو

    اگر ...... ’’کل‘‘

    جھوٹ بن جائے تو

    میں

    چیتھڑے

    کی خاطر

    آسمان کے پرخچے اڑاؤں گا

    اور نہ اپنے گناہ کی آنکھ سے

    آنسو پونچھوں گا