جان تواردوسکی

جان تواردوسکی

ایمان کی تلاش میں

    ترجمہ: ظہیر پراچہ

     

    میں آسمان کے در پر دستک دے رہا ہوں

    ایمان کی تلاش میں

    مگر ایسا نہیں جو روز بدلتا رہے

    اور نہ ایسا جو ستاروں کو تو گنے مگر چوزوں کی پروا نہ کرے

    اور نہ نمائشی...... جو تتلی کی طرح ایک دن کے لیے خوش نما ہو

    مجھے ایسا ایمان چاہیے

    جو ہمہ وقت شاداب ہو، بے انت ہو، بے حساب ہو

    جو پوٹلے کو اپنی ماں کے ساتھ وابستہ رکھتا ہے

    جو گرفت میں نہ لے لے ، بلکہ جس میں ادراک ہو

    جو کوتاہ اور معمولی لفظوں کو بھی اہمیت دے

    اور جس میں ہر شے کا جواب نہ ہو

    ....... اور جو بدفالی سے رائیگاں نہ ہو جائے