یونس ایمرے

یونس ایمرے

تم ہی ہو ......

    ترجمہ: انوار فیروز

     

    تمہاری محبت نے مجھے اپنے آپ سے دور کر دیا ہے

    تم ہی ہو جس کی مجھے آرزو ہے، تم ہی ہو جس سے مجھے محبت ہے

    میں دن رات جلتا ہوں، دکھ سہتا ہوں

    تم ہی ہو جس کی مجھے آرزو ہے، تم ہی ہو جس سے مجھے محبت ہے

     

    میں تنہائی میں خوش نہیں ہوتا

    اگر میں باقی نہ رہا تو مجھے افسوس نہ ہو گا

    مجھے صرف یہ اطمینان ہے، کہ میرا اثاثہ تمہاری محبت ہے

    تم ہی ہو جس کی مجھے آرزو ہے، کہ میرا اثاثہ تمہاری محبت ہے

    تمہارے چاہنے والے بہت ہیں مگر وہ تمہاری نگاہ التفات کو ترستے ہیں

    اور سمندروں کی تہوں میں جا لیٹتے ہیں

    یہ خدا کی قدرت ہے جو ظاہر ہوتی ہے

    تم ہی ہو جس کی مجھے آرزو ہے ۔تم ہی ہو جس سے مجھے محبت ہے