شن تارو تانیکاوا

شن تارو تانیکاوا

بوسہ

    ترجمہ: محمد امین

     

    آنکھیں بند کرتے ہی دنیا غائب ہو جاتی ہے

    صرف شفقت کا احساس مجھے بیکرانی کا یقین دلاتا ہے

    خاموشی پر سکوں را ت میں بدل جاتی ہے

    جو ہمیں وعدے کی طرح گھیر لیتی ہے

    یہ کوئی حیران کن بات نہیں

    شاید نازک دوری ہمیں گھیر لیتی ہے

    جس کی وجہ سے ہم اتفاق سے تنہا ہو جاتے ہیں

    ہم تلاش کرتے ہیں ایک دوسرے کو

    اس انداز سے جو دیکھنے اور بولنے سے بھی زیادہ یقینی ہے

    اور ہم پا لیتے ہیں

    جب ہم اپنے آپ کو کھو دیتے ہیں

    میں حیران ہوں کہ میں اس محبت کی آرزو کرتا ہوں

    جو دور دراز سے واپس آتی ہے

    خالص خاموشی میں الفاظ گم ہو جاتے ہیں

    تم اب صرف سانس لے رہی ہو

    اس لمحے تم بدذات خودزندگی ہو

    لیکن یہ الفاظ بھی قابل تعزیر ہیں

    اس لمحے جب دنیا محبت میں معمور ہو

    اور میں گر پڑتا ہوں

    تاکہ میں اس میں زندہ رہ سکوں