رینرماریا رلکے

رینرماریا رلکے

دائروں میں محیط

    ترجمہ : ادیب سہیل

     

    میرا قیام پھیلتے ہوئے دائروں میں ہے

    جو نشیب کی تمام اشیاء پر محیط ہے

    وہ آخری، شاید، میری دسترس سے باہر ہے

    پھر بھی اس کے حصول کی ایک سعی اور کروں گا

    قدیم مینارے میں معبود کے گرد رقص کناں ہوں

    اور یہ سلسلہ صدیوں سے جاری ہے

    اور نہیں جانتا کہ میں عقاب ہوں یا طوفان

    یا ممکن ہے کہ میں ایک طاقت ور نغمہ ہوں