ابیکا ماتھیلو

ابیکا ماتھیلو

راستہ

    ترجمہ: احمدفراز

     

    اے   مائی کے لال

    اپنی منزل کا تعین خود کر

    اس راستے سے گزر جا

    تو کہ تلوار کی دھار ہے

    شیروں پر سوار ہو

    اور ان کے ایالوں پر

     اپنی گرفت مضبوط رکھ

    اپنےکندھوں کو اٹھا کر چل

    آسمان تیری راہیں

    روشن رکھیں گے

    اور خاردار جھاڑیوں سے اٹھتی ہوئی

    آوازوں کی گونج

    تیری رہنمائی کرے گی

     

    لوتھی، کولٹین، منڈیلا اور سیومل

    اسی راستے پر چلے تھے

    سرکنڈوں کو پیچھے دھکیلتا

    کانٹوں کو روندتا چلا چل

    تیرے ابروؤ ں پر

    فرض کا بوجھ

    اور پیٹھ پر مقدس جوا

    تیرے ایذا رسیدہ

    لوگوں کے دلوں کا مرہم

    اور آزادی کا

    بیج بنے گا