ہماری ماؤں کو فراموش مت کرو
ترجمہ: احمدفراز
ہماری ماؤں کو فراموش مت کرو
جو ایک متعین صبر کے ساتھ
ہمارا انتظار کر رہی ہیں
ہمارے آبا کو مت بھولو
جو جیلوں میں سڑ رہے ہیں
اور کانوں میں گھل رہے ہیں
ہمارے بچوں کو اپنی یادوں سے دور نہ رکھو
جن کے بدن
گلیوں میں دم توڑ رہے ہیں
اب انتقام کا ہاتھ بلند ہو چکا ہے
اور ہم
مزید یقین کے ساتھ
اعادہ کرتے ہیں
کہ افریقہ آزاد ہو گا
ہم اسے آزاد کرائیں گے