ڈینس بروٹس

ڈینس بروٹس

جلا وطنی

    ترجمہ: احمدفراز

     

    مجھے جلا وطن کہیں

    خانہ بدوش سمجھیں

    یا شوریدہ سر شاعر مانیں

    (جو بھی کہیں)

    میں ایک خاموش طبع اور مرنجاں مرنج انسان ہوں

    اپنی غیر مرئی رفتار سے گامزن

    اپنے منصوبوں میں مگن

    غلامی کی حد تک خوش خلق

    لیکن پھر بھی

    کبھی کبھی ماتمی نوحے

    میرے دل کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں

    میری خاموش آنکھوں کے پیچھے

    میرے سر میں

    سائرن اور انسانی چیخوں کی آوازیں

    گونجنے لگتی ہیں