نیلسن منڈیلا

نیلسن منڈیلا

زہریلے لفظ

    ترجمہ: سید نصیر شاہ

     

    میں وحشی ہوں

    میں عادی ہوں

    کیلنڈر جب بدلتا ہے ...... میں جولائی کی دس تاریخ پر

    کچھ لال قوسیں پھیر دیتا ہوں

    زبان اپنی (اسی تاریخ کو ...... جب ریت پر شعلے برستے ہیں

    انہی شعلوں کی حدت سے ...... ستمگر کو برا جبڑوں کو بھر لیتا ہے زہروں سے)

    اسی تاریخ کو اس ناگ سے ...... اس کوبرا سے

    میں زباں اپنی کو، ڈسوانے کا عادی ہوں

    میں وحشی ہوں

    مرے جذبوں میں بس اس واسطے کچھ زہر رقصاں ہیں

    مرے جذبات زہری ہیں مرے الفاظ زہریلے

    مرے لہجوں میں پھنکاروں کے شعلے تاب دیتے ہیں

    کہاں سے لاؤں شہد آمیز شبنم۔ معذرت خواہ ہوں

    میں حبشی ہوں

    سیہ فاموں سے استعمار کا ریشم بچا لو تم ...... میں وحشی ہوں