یوچی ۔ ہوان

یوچی ۔ ہوان

پرچم

    ترجمہ: شازیہ رحمٰن

     

    ایک بے آواز نعرہ

    ابدی یا ماضی کے خروش کا رومال

    سمندر کی دو نیلاہٹوں میں لہلہاتا ہے

    عزم عالی لہر کی طرح ہوا میں لہراتا ہے

    خالص اور راست عصائے خیال پر

    رنج اپنے پر سارس کی طرح پھیلاتا ہے

    میں حیران ہوں کہ کس نے سب سے پہلے

    ہمارے درد بھرے دل کو ہوا میں لہرایا تھا