سانپ
ترجمہ: کشور ناہید
میری تنہائی ایک لمبا سانپ ہے
خاموش اور بے زبان
اگر تم اسے اپنے خوابوں میں دیکھو گے
تو حیرت سے گنگ ہو جاؤ گے
یہ میراوفادار ساتھی ہے
یہ گھر کے حزن سے دردچشیدہ ہے
اس کی تمنا ہے کہ تمہارے سروں پر
کالے بھبھوت ریشم کے گچھوں سے گھونسلے بن جائیں
اور چاندنی کی کرنوں کی طرح ہلکے سے
یہ تمہارے پاس سے، خاموشی سے
تمہارے خواب چرانے کے لیے گزر جائے
خواب! جو کہ شعلہ روز قرمزی پھول ہے