میرے افکار چیئرمین ماؤ کی خدمت میں
ترجمہ: ن۔ م
آپ وہ عہد آفریں ہستی ہیں، ملتی ہی نہیں جس کی نظیر!
شیانگ کو تابع بنانا لیو کا کچھ آسان نہ تھا میرے لیے
میں نہیں مانند وولو جو صحیفے بخشتا ہے راتیں چھین کر،
مثل فنگ ھواں ہوں جو گاڑی کے لیے فریاد کرتا تھا بجا کر
دستہ شمشیر کو
باعث شرمندگی میرے لیے ہے میری عمر رائیگاں،
پھر بھی صادق آخری دم تک رہے گا دل مرا
کاش دکھن کی مہم سے جلد خوشخبری ملے
پھر بنا لوں ’’جھیل فن ہو‘‘ کو مقام کنج درویشانہ میں