آئیون میلی نوسکی

آئیون میلی نوسکی

سفید چیتے کا انجام

    ترجمہ: سعادت سعید

     

    ہر شے جاری رہتی ہے، شگفتہ آنس کے درمیان

    فرنوں کی گرفت میں لیتی مٹھیاں جھٹکے سے کھلی ہیں، لا تعداد بکتر بند

    لشکری تمہارے دل کے گرد جمع ہوئے، ادھر

    اس سویڈنی بندرگہ کے الاؤ آسمان چھو رہے ہیں

    شاعری محفوظ ہاتھوں میں ہے، ممکن ہے کہ پیرس

    دوبارہ مغلوب نہ ہو، برتوک اور موزارت

    کل کے مقابلے میں آج کچھ زیادہ ہی ہشیاری سے نغمائے جاتے ہیں اور

    یہاں وہ سائی گون کے نواحی علاقوں کو دوبارہ ہتھیا رہے ہیں

    وجد جاری رہتا ہے، تشدد، فتح

    بلبل اور رائفل بھی وہاں زبان بولتی ہے، نئی زبان

    ہمارے بچے محبت اور انتشار دونوں سے

    مانوس ہیں، مجھے اس کا یقین ہے

    بولیویا میں ’’روز اکاروز‘‘ شکست کھاتا ہے

    زندہ رہنے کا مطلب چھوڑ دیا جاناہے، لیکن

    ہم سمجھتے ہیں جینا آتا ہے، ثابت قدم رہو ایرک