انگے پیڈرسن

انگے پیڈرسن

برف کی تہ میں

    ترجمہ: سعادت سعید

     

    سوراخ!

     

    پاتال تک جانے والا جہاں تہہ میں

    ہر چیز منجمد ہے

     

    منجمد!

    پشت در پشت؟

     

    میری ماں، نانی اور پرنانی

    ان سب کے بدن بھی تو

    سوراخ ہی ہوں گے ...... ہوں گے!

    لیکن نہیں

    وہ منجمد نہیں تھے!

    دیکھو تو ان سوراخوں سے

    کتنا خوب صورت پھول کھلا ہے

    چشم بینا وا کرو!

    میں تمہارے سامنے ہوں!