سویرے سے پہلے
ترجمہ: سعادت سعید
سویرے سے پہلے
لومڑ بھٹوں سے اوپر ڈھلوان پر
جہاں گھاس دبیز ہے
اور طویل عرصے بعد موسم گرما آ پہنچا ہے
شدید تنہا
گھاس کے ساتھ نمو پا کر
ایک ٹھہراؤ
شبنم سا عمومی
اور لومڑوں کے چھوڑے کھانے پر بھنبھناتی مکھیاں، سورج نکلنے پر
مجھے اب تمہارا انتظار بھی نہیں ہے
میں اب تمہیں پہچانتی بھی نہیں ہوں
تم میرے قریب سے گزر جاتے ہو
اس بات کو جانے بغیر